19 اپریل ، 2024
گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
گوجرانوالہ کے لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی عرفان کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتےہوئے پکڑا گیا۔
دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹرسائیکل پر فرار ہو رہےتھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا اور ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔
تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سےجان چھڑائی، دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔