20 اپریل ، 2024
مردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا جہاں کمرےکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اس کے علاوہ جلالہ کیمپ کورونہ میں کمرےکی چھت گر جانے سے خاتون زخمی ہوگئی۔