کاروبار
Time 20 اپریل ، 2024

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا  2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کاہوگیا ہے، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ16 ہزار 221 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 2391 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :