پاکستان
Time 20 اپریل ، 2024

بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پی ٹی آئی نے سامنے آنیوالے ابتدائی حقائق تشویش ناک قرار دیدیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور  پر سامنے آنے والے حقائق کو تشویش ناک قرار  دے دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کو مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو  خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

ترجمان کے مطابق  رپورٹ ہمارے خدشات پر مہرِ تصدیق ثبت کرتی ہے، عدالتی حکم پر سرکاری ڈاکٹر اور ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کی موجودگی میں طبی معائنہ کیا گیا، معائنے میں خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار  اور  زخم واضح ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہےکہ بشریٰ بی بی کے جسم پر اثرات زہر کی نوعیت اور  خطرات کو  واضح کرتے ہیں،  بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

مزید خبریں :