پاکستان
Time 21 اپریل ، 2024

آئی ایم ایف سے جون، جولائی تک اسٹاف لیول معاہدے کی خواہش ہے : وزیر خزانہ

فوٹو: اے پی پی فائل
فوٹو: اے پی پی فائل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے ، ان کامشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا اور خواہش ہے کہ جون کے آخر یا جولائی کے شروع تک  اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اوردورانیہ کیا ہوگا؟ اسکی ان پٹ بجٹ میں دی جائے گی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے ۔سعودی عرب پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی وفد نے بتایا کہ کچھ ٹرانزیکشن آئندہ دنوں میں ہوجائیں گی۔معاشی تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ 

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری پر کام جاری ہے، چینی مارکیٹ تک رسائی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، معیشت کی بحالی سے متعلق سمت واضح ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر نظام میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف سے پیکیج کیلئے مذاکرات کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

مزید خبریں :