Time 21 اپریل ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانےکا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 149 لاہور  میں ضمنی الیکشن میں فارم 45  پر  پیشگی دستخط کرانےکا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانےکی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کی جاسکے۔

خیال رہے کہ پولنگ کے دوران پی پی 149 لاہور کے کوئین میری پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے پولنگ ایجنٹس سے دوپہر  میں ہی فارم 45 پر دستخط کرانےکا معاملہ سامنے آیا تھا۔


مزید خبریں :