کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟

مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل
 مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے : محکمہ موسمیات/فوٹوفائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے  شہر قائد میں اگلے  24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈر یکارڈ کیا گیا جب کہ  اگلے 24گھنٹوں کے دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر قائد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان  ہے, ہوا میں نمی کا تناسب80 فیصد ہے جب کہ مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :