Time 23 اپریل ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف اگلی قسط، اپریل کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائیگا

آئی ایم ایف کے ترجمان کا اصرار ہے کہ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل 2024 کے آخر تک ہونے والا ہے/ فائل فوٹو
آئی ایم ایف کے ترجمان کا اصرار ہے کہ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل 2024 کے آخر تک ہونے والا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دینے کے درست ٹائم فریم کے بارے میں ابہام کے پھیلاؤ کے ساتھ آئی ایم ایف اور پاکستانی فریق دونوں نے دعویٰ کیا کہ اپریل 2024 کے آخر تک پاکستان کے کیس پر غور کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کا اصرار ہے کہ فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اپریل 2024 کے آخر تک ہونے والا ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کلینڈر جو پیر کو فنڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام (ایس بی اے) کے تحت 1.1 ارب ڈالر کے تحت دوسری قسط کی منظوری اور تیسری قسط کے اجراء کی پاکستان کی درخواست کو ابھی تک شامل نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں :