23 اپریل ، 2024
کراچی: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔
سپریم کورٹ نے شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، سپریم کورٹ نے رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔