خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کیخلاف کارروائیاں جاری

ڈی جی ایکسائز دفترکے ذمے 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایات ہیں: ایف آئی اے/ فائل فوٹو
ڈی جی ایکسائز دفترکے ذمے 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایات ہیں: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سرکاری دفاتر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جن میں اینٹی کرپشن، افغان کمشنریٹ اور ڈی جی ایکسائز کے دفاتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے جب کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ورکرز وومن ہاسٹل کی بجلی بھی بند کردی گئی۔

ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ فارنزک سائنس لیبارٹری اور پبلک فوڈ لیبارٹری کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایکسائز دفترکے ذمے 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایات ہیں جب کہ اینٹی کرپشن آفس اور فارنزک سائنس لیبارٹری کے ذمے 7،7 لاکھ روپے سے زیادہ بقایات ہیں، ا س کے علاوہ ورکرز وومن ہاسٹل اور افغان کمشنریٹ پر 6 لاکھ روپے سے زیادہ بقایات جات ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جن دفاترسے بقایاجات وصول کیے جارہے ہیں ان کی بجلی بحال کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :