Geo News
Geo News

پاکستان
31 جنوری ، 2013

کراچی میں علماء اور شہریوں کا قتل، منورحسن کا اظہار مذمت

کراچی میں علماء اور شہریوں کا قتل، منورحسن کا اظہار مذمت

کراچی … امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت علماء اور شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں عوام کی خون کی ہولی نام نہاد عوامی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ادارہ نور حق کراچی سے جاری اعلامیے میں چند گھنٹوں کے دوران متعدد شہریوں کے قتل عام پر امیر جماعت اسلامی منور حسن نے شدید مذمت کی اور کہا کہ شہر میں دن دہاڑے 3 علماء کا قتل ثابت کرتا ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے علماء کرام سمیت دیگر شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے بیان بازی نہیں حکومت سنجیدہ اقدامات کرے۔

مزید خبریں :