Time 25 اپریل ، 2024
پاکستان

گھوٹکی: ڈاکوؤں کے حملے کے بعد اغوا ہونیوالے 2 پولیس اہلکار اور 4 شہری بازیاب

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد اغوا ہونے والے 2  پولیس اہلکاروں اور 4 شہریوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

گزشتہ روز گھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکاربھی شہید ہوگیا۔ڈاکوؤں نے کچے کے  علاقے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر8 افراد کو اغوا کرلیا تھا۔

تاہم پولیس نے جوابی آپریشن کرتے ہوئےگھوٹکی میں ڈاکوؤں کےحملے کےبعد اغوا ہونےوالے2 پولیس اہلکاروں اور 4 شہریوں کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق کچے کے علاقے شاہ بیلو میں آپریشن کے دوران 4 افراد کو بازیاب کرایا گیا، ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سےدوسری جگہ منتقل کر رہےتھے۔

حملے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سےگفتگو میں ڈی آئی جی سکھرحمید کھوسو نے کہا کہ جہاں لڑائی یا جنگ ہوگی، وہاں نقصان تو اٹھانا پڑیگا، سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑ یں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 2لاپتا پولیس اہلکار بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ بدھ کو اغوا کیے گئے 4 افراد کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاءاللہ امن بحال کرائیں گے۔

مزید خبریں :