25 اپریل ، 2024
موٹروے پر خاتون کی جانب سے پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس نے گرفتارخاتون کوعلاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے خاتون کےجسمانی ریمانڈکی استدعا کی۔
خاتون کی جانب سے سینیئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے، خاتون کے وکلا نے جسمانی ریمانڈکی مخالفت کی۔
علاقہ مجسٹریٹ نےگرفتار خاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نےاسلام آباد سےگرفتار کیا تھا، خاتون کےخلاف تھانہ نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی، تلخ کلامی اورگاڑی بھگالے جانےکےالزام میں مقدمہ درج تھا۔