26 اپریل ، 2024
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے یورپ تک پھیل گئے۔
پیرس میں درجنوں طلبہ نے سوربون یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا جب کہ یونیورسٹی میں تقریر کے لیے آئے فرانسیسی صدر سے فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ادھر نیویارک میں طلبہ نےامریکی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرادیا جب کہ نیویارک کی سٹی یونیورسٹی اور یوٹی آسٹن کیمپس میں بھی احتجاج ہوئے۔
اس کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی اورالینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
بوسٹن کےایمرسن کالج میں احتجاجی کیمپ ہٹانے پر پولیس اورطلبہ میں جھڑپیں ہوئیں جس میں 100 سے زائد طلبہ گرفتار ہوئے۔
پرسٹن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی فائنل ائیر کے طالب علم حسن سید کو گرفتار کرلیا گیا۔
اٹلانٹاکی ایموری یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کی چیئرپرسن نوئل میکافی بھی گرفتار ہوگئیں، ٹیکساس کے رکن ریاستی اسمبلی سلیمان لالانی نےکہا طلبہ کااحتجاج انسانیت کے تحفظ اور امن کے لیے ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں سلیمان لالانی بولے طلبہ کےاحتجاج کو روکنے کے لیے طاقت کاغیر ضروری استعمال کیا گیا۔