پاکستان
01 فروری ، 2013

وزیر اعلیٰ سندھ کی گورنر سندھ سے ملاقات، امن و امان پر گفتگو

وزیر اعلیٰ سندھ کی گورنر سندھ سے ملاقات، امن و امان پر گفتگو

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر ہاوٴس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں نے صوبے میں جاری سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں اور امن و امان پر گفتگو کی۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے اور ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاقات میں واضح کیا گیا کہ کراچی ملک کا اقتصادی حب اور پورے ملک کی ترقی کا ضامن ہے، یہاں کا امن اس لحاظ سے لازمی اور انتہائی ضروری ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ بھتہ خوری ، موبائل چھیننے ، ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ٹارگٹڈ آپریشن کو تیز اور موئثر کیا جائے اور مجرموں کی کمین گاہوں کو ختم کرتے ہوئے ان کے نیٹ ورکنگ کو توڑا جائے۔

مزید خبریں :