کاروبار
Time 26 اپریل ، 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے دو نئے ریکارڈ بنالیے

100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے—فوٹو: فائل
100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے آج کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنالیے۔

100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔

کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 771 پوائنٹس اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے اپنی بلند ترین سطح 72 ہزار 862 پوائنٹس کو چھوا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 73 ہزار تک پہنچنے میں 138 پوائنٹس کی کمی رہی۔

کاروباری روز کے دوران  100 انڈیکس 1098 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونے والے کاروبار کی مالیت ساڑھے 22 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 65 ارب روپے اضافے کے ساتھ 10 ہزار ایک ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :