Time 27 اپریل ، 2024
پاکستان

گورنر خیبر پختونخواکیلئے لین دین ہو رہا ہے: زاہد خان کا دعویٰ

موجودہ اپوزیشن کا صرف ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے: ترجمان اے این پی/ فائل فوٹو
موجودہ اپوزیشن کا صرف ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے: ترجمان اے این پی/ فائل فوٹو

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے لین دین ہو رہا ہے۔

ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ سنا ہے پرویزخٹک پیپلزپارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، جو بھی گورنر ہوگا وہ سودا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مشکلات میں ہے، نہ صوبوں میں کوئی حکومت ہے نہ مرکز میں، موجودہ اپوزیشن کا صرف ایک کام ہے کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔


مزید خبریں :