Time 27 اپریل ، 2024
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی گندم خریدنےکا فیصلہ

گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپےمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنےسے 9 ارب روپےکی بچت ہوگی: صوبائی وزیر خوراک/ فائل فوٹو
گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپےمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنےسے 9 ارب روپےکی بچت ہوگی: صوبائی وزیر خوراک/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

صوبائی وزیرخوراک کے مطابق حکومت  نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے اور حکومت نے  3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپےمختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنےسے 9 ارب روپےکی بچت ہوگی، ضرورت پڑنے پر مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ کے پی حکومت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب میں  گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔ 


مزید خبریں :