27 اپریل ، 2024
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادیوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔
یہ اعداد و شمار پاکستان میں شادی سے متعلق شدید مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پاکستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 22 ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی کزن سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب اور معتبر رشتے نہ ہونے کی وجہ سے ہچکچاتے بھی ہیں۔
دوسری جانب شادیوں کے حوالے سے مقبول ایپ 'دل کا رشتہ' اس مسئلے کو کافی حد تک حل کر رہی ہے۔
اس ایپلی کیشن کے ذریعے لاکھوں لوگ ایک دوسرے سے متعارف ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ کامیاب شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
'دل کا رشتہ' ایپ اپنے بہترین فیچرز کی بدولت پاکستان کی سب سے بہترین رشتہ ایپ بن چکی ہے۔
یہ ایپ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے، صارفین کی پسند اور نا پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاویز پیش کرتی ہے اور اس طرح شادی کے عمل کو آسان بناتی ہے۔
'دل کا رشتہ' ایپ کی مدد سے آپ مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ بہترین شریک حیات ڈھونڈ سکتے ہیں۔