سنسر بورڈ کا چیئرمین بن گیا تو میں سارے ڈرامے بند کرا دوں گا: نعمان اعجاز

ذراموں میں رشتوں کی اتنی تذلیل ہورہی ہے اور مجھے دکھ ہوتا ہے اپنی عوام پہ ان کو اٹھا کر پتھر کیوں نہیں مارتی: اداکار نعمان اعجاز/ فائل فوٹو
ذراموں میں رشتوں کی اتنی تذلیل ہورہی ہے اور مجھے دکھ ہوتا ہے اپنی عوام پہ ان کو اٹھا کر پتھر کیوں نہیں مارتی: اداکار نعمان اعجاز/ فائل فوٹو

سینئر  اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ اگر وہ سنسر بورڈ کے چیئرمین بن گئے تو  سارے ڈرامے بند کروا دیں گے۔

اداکار نعمان اعجاز نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جہاں ان سے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو سنسر بورڈ کا چیئرمین بنایا جائے تو آپ کیا تبدیلی کریں گے؟

 جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں سارے ڈرامے بن کرا دوں گا کیونکہ ڈراموں میں رشتوں کی اتنی تذلیل  ہو  رہی ہے اور مجھے دکھ ہوتا ہے اپنی عوام پر کہ ان کو اٹھا کر پتھر کیوں نہیں مارتی۔

اداکار  نے کہا کہ آپ لوگوں نے ماں، بہن، بھائی، ساس اور باپ سمیت سب رشتوں کو چڑیل اور برا دکھا دیا، جتنے بھی رشتے تھے ان کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، انہیں منفی دکھا رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جب آپ معاشرے میں کوئی چیز دکھا رہے ہیں تو اس کا اثر پڑتا ہے، یہ بات سمجھنے کی ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے، جو جتنا زیادہ منفی کردار ہوتا ہے لوگ اسے سپر ہٹ کر دیتے ہیں۔

مزید خبریں :