پاکستان
Time 28 اپریل ، 2024

کسانوں کو ٹیوب ویل سولرکیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر

موسم کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے بھی کسان پریشان ہے: سابق وفاقی وزیر__فوٹو: فائل
موسم کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے بھی کسان پریشان ہے: سابق وفاقی وزیر__فوٹو: فائل

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے این اے97 میں اہل علاقہ اور معززین سے ملاقاتیں کیں۔

ممبر قومی اسمبلی سعداللہ بلوچ، سردار سکندر جتوئی اور دیگر بھی ہمایوں اختر کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کسانوں سے سرکاری قیمت پرگندم کی خریداری شروع کرے اور کسانوں کو ٹیوب ویل سولرکے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ موسم کی غیر متوقع صورتحال کی وجہ سے بھی کسان پریشان ہے، کسانوں کو ریلیف دینےکی اسکیموں میں پسند ناپسند شامل نہ ہو۔


مزید خبریں :