01 فروری ، 2013
باڑہ…خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن اور نماز جمعہ کے پیش نظر پشاور میں سیکیورٹی الرٹ ہے۔ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں جاری فورسز کی کارروائیوں کے بعد شر پسندوں کے پشاور میں داخلہ کوروکنے کیلئے سیکیورٹی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ باڑہ روڈ بھی باڑہ قدیم چیک پوسٹ کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند ہے۔ نماز جمعہ کے موقع پر شہر کی تمام بڑی مساجد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ جبکہ صدر بازار کو جانے والے راستے بھی سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کردیئے گئے ہیں۔