Time 29 اپریل ، 2024
دنیا

وائٹ ہاؤس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

مظاہرین بائیڈن حکومت اور مغربی میڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی— فوٹو: رائٹرز
مظاہرین بائیڈن حکومت اور مغربی میڈیا کے خلاف سخت نعرے بازی کی— فوٹو: رائٹرز

 وائٹ ہاؤس کی میڈیا نمائندوں کیلئے سالانہ ڈنر کی تقریب کے موقع پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور  فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

واشنگٹن کی ہلٹن ہوٹل  میں منعقدہ تقریب کے دوران مظاہرین نے ہوٹل کے باہر بائیڈن حکومت اور مغربی میڈیا کے خلاف ’بائیڈن کی میراث نسل کشی ہے‘ کے بینر  اٹھاکر  ’شرم کرو‘ اور ’حقائق چھپانے والے مغربی میڈیا ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں‘ کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کی جانب سے واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کی کھڑکی سے ایک بڑا فلسطینی پرچم بھی لہرایا گیا۔ 

غزہ کی حمایت میں ہونے والے اس احتجاج کے باعث صدر بائیڈن ہوٹل کے پچھلے  دروازے سے تقریب میں پہنچے،  احتجاج کے باوجود صدر بائیڈن نے تقریب میں 10 منٹ کی تقریر کے دوران غزہ میں اسرائیلی جنگ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔


مزید خبریں :