Time 29 اپریل ، 2024
پاکستان

آڈیو لیک کیس: چار اداروں نے جسٹس بابر ستار کو کیس سے الگ کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی/ فائل فوٹو
پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  پیمرا،  پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی نے آڈیو لیک کیس میں جسٹس بابر ستار کی علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔

آڈیو لیک کیس آج سماعت کے لیے مقرر ہے جس کیلئے جسٹس بابر ستار دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔

سماعت سے قبل پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور آئی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق  درخواست دائر  کردی گئی  ہے جس میں چار اداروں کی جانب سے مؤقف اپناتے ہوئے جسٹس بابرستار سے کیس سے الگ ہونے کا  مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں چار اداروں نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے کی سماعت وہی بینچ آگے بڑھائے جو پہلے اسی نوعیت کی دوسری درخواست پر 2021 میں فیصلہ کرچکا ہے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو چیلنج کررکھا ہے۔

ادھر  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب نے آڈیو لیک پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔

مزید خبریں :