کھیل
Time 29 اپریل ، 2024

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کی ویزہ پراسس کیلئے امریکی سفارتخانےآمد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف اور وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی سفارتخانے پہنچے: ذرائع/ فائل فوٹو
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف اور وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی سفارتخانے پہنچے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے امریکی سفارتخانے  پہنچ کر  امریکی سفیر سے ملاقات کی۔

 ذرائع کے مطابق ویزا اجرا کےلیے امریکن ایمبیسی میں کھلاڑیوں کی بایومیٹرک بھی مکمل کرلی گئی۔

پی سی بی نے امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے30 کھلاڑیوں اور  آفیشلز کے ویزاکی درخواستیں دی تھیں، ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےممکنہ کھلاڑیوں،ٹیم منیجمنٹ کویکم مئی تک پاسپورٹ واپس مل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف اور  وہاب ریاض بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی سفارتخانے پہنچے۔

قومی کھلاڑیوں نے امریکن ایمبیسی میں کرکٹ ایکٹیویٹی میں بھی حصہ لیا جب کہ اسلام آباد میں بارش کے باعث کرکٹ ایکٹیویٹی آؤٹ ڈور سے انڈور منتقل کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی نے امریکی سفیر کو بولنگ کروائی جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے امریکی سفیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پیش کی گئی، کھلاڑیوں نے امریکی سفیر اور  امریکن ایمبیسی کے ملازمین کے ساتھ تصویریں بھی لیں۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے امریکی سفیر کے ساتھ لنچ بھی کیا جب کہ امریکی سفیر نے قومی کھلاڑیوں سے بیٹ پر آٹوگراف لیے۔

مزید خبریں :