01 فروری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس 2012 کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 43محکمے مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کے بارے میں حکم امتناع برقراررکھاہے۔ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس 2012 کے خلاف آئینی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ سندھ حکومت کے وکیل انور منصور نے دلائل مکمل کر لیے۔کیس کی مزیدسماعت 6 فروری کوکی جائیگی۔