Time 29 اپریل ، 2024
پاکستان

اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کیوں بنایا؟ رانا ثنا اللہ نے وجہ بتا دی

مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کے معاملے پر  وضاحت کردی۔ 

رہنما ن لیگ راناثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیرخارجہ بنانے کے بعد جو بدمزگی پیدا ہوئی تھی اُسے ختم کرنے کےلیے اُنہیں نائب وزیراعظم کا عہدہ دیا گیا ہے۔ 

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ خود انہیں وزارت دینے کا معاملہ اب نواز شریف کے پاس ہے، وہ اس پر جو چاہیں فیصلہ کریں۔ 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ  نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر کل صبح اپنی اکثریت ثابت کرے، تو اپنی حکومت بنا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طور پر ہوگی۔

اسحاق ڈار ملک کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :