30 اپریل ، 2024
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عون عباس نے دعویٰ کیا ہےکہ نگران حکومت میں ایک شخصیت نے یوکرین سے گندم درآمد کرکے اربوں روپے منافع کمایا۔
جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس نے دعویٰ کیا کہ نگران حکومت میں ایک شخص نے یوکرین سے گندم درآمد کر کے 85 ارب روپے کا منافع کمایا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گندم کی خریداری کےمعاملے اور کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری بھی بول اٹھے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح کسان مظلوم ہے اسی طرح پنجاب حکومت بھی مظلوم ہے۔
اسی دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ جو بھی گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث ہے، اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔