01 مئی ، 2024
امریکا میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اسرائیل حامی مظاہرین نے فلسطین کے حمایتی طلبہ کے احتجاجی کیپموں پر حملہ کردیا۔
حملے میں فلسطین اور اسرائیل حامی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی فلسطینی حامی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
امریکی صحافی کے مطابق دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔
دوسری جانب نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں بھی احتجاجی کیمپ ہٹانے کے لیے پولیس کیمپس میں داخل ہوگئی۔
پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتارکرلیا، طلبہ کی جانب سے ’شرم کرو، فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے گئے جبکہ سٹی کالج آف نیویارک سے بھی متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔
امریکی جامعات میں 18 اپریل سے جاری غزہ کے لیے احتجاج میں اب تک 1100 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔