Time 01 مئی ، 2024
پاکستان

فیسکو کے اعلیٰ افسر سمیت 3 ملازمین اووربلنگ کے الزام میں گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلیٰ افسر سمیت 3 ملازمین کو اووربلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے 30 سے زائد صارفین کے بلوں میں 59738 اضافی یونٹس شامل کیے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایک کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے گرفتار ہونے والوں میں سپری ٹنڈنگ انجینئر ایس ای  محمد امیر، ایس ڈی او  غلام عباس، میٹر انسپکٹر  اور محمد شفیق شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں :