Time 02 مئی ، 2024
دنیا

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے: فلسطینی وزارت صحت/ فائل فوٹو
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے: فلسطینی وزارت صحت/ فائل فوٹو

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ کے شمال میں واقع الزہرہ شہر میں حملہ کرکے 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ نصیرت کیمپ پر ایک اور اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ 

اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کرکے 2 فسلطینیوں کو شہید کردیا اور متعدد شہری زخمی ہوگئے جب کہ خان یونس شہر میں بھی اسرائیلی جہازوں نے  حملہ کیا جس میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  غزہ میں اسرائیلی فوج نے حملے کرکے 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینیوں کو شہید  کیا جب کہ  51 فلسطینی زخمی  ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے جب کہ  حملوں میں 77 ہزار 816 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 


مزید خبریں :