Geo News
Geo News

پاکستان
01 فروری ، 2013

نیب میں کنٹریکٹ پر نئی بھرتیوں کیخلاف درخواستیں خارج

نیب میں کنٹریکٹ پر نئی بھرتیوں کیخلاف درخواستیں خارج

اسلام آباد … اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو میں کنٹریکٹ پر نئی بھرتیوں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔ نیب کے 80 جونیئر تفتیشی افسران، اسسٹنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب میں 300 آسامیاں پر کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر براہ راست بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ جس سے درخواست گزاروں سمیت دیگر جونیئر افسروں کی ترقی کا عمل متاثر ہوگا۔ نیب نے عدالت میں موٴقف اختیار کیا کہ کسی جونیئر افسر کی ترقی متاثر نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :