03 مئی ، 2024
3 مئی دنیا بھر میں عالمی یوم آزادی صحافت کے طور پر منایا جاتا ہےتاہم پاکستان صحافت کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں 4 صحافیوں کو قتل کر دیا گیا جب کہ 104 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
پاکستان میں صحافیوں کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟
آزاد ی صحافت اور آزادی اظہار رائے کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی کی ضامن سمجھی جاتی ہے، ریاستی جبر اور غیر ریاستی عناصر کی مبینہ کارروائیوں کے سبب پاکستان میں آزادی صحافت اور رائے کی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں 4 صحافی قتل کر دیے گئے اور 104 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 200 سے زائد صحافیوں کو نوٹس بھی ملے۔
پاکستان دنیا کے ان 3 ممالک میں شامل ہے جہاں پیکا کے کالے قانون کے تحت کسی آن لائن فورم پر رائے دینے پر بھی مقدمات درج کر لیے جاتے ہیں جب کہ دنیا کے باقی ممالک میں ہتک کے قوانین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔
عالمی یوم صحافت پر پاکستانی صحافتی برادری اس بات کا عہد کرتی ہے کہ کسی بھی دباؤ کے باوجود آزاد انہ اور ذمہ دارانہ سچ عوام تک پہنچاتے رہیں گے ۔