Time 03 مئی ، 2024
دنیا

یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا

غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور آزادی اظہار کے عزم کی پرزورحمایت کرتے ہیں: ڈائریکٹر یونیسکو/ فائل فوٹو اے ایف پی
غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور آزادی اظہار کے عزم کی پرزورحمایت کرتے ہیں: ڈائریکٹر یونیسکو/ فائل فوٹو اے ایف پی

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے پریس فریڈم پرائز غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے نام کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈائریکٹریونیسکو نے کہا کہ غزہ میں صحافیوں کی ہمت اور  آزادی اظہار کے عزم کی پرزورحمایت کرتے ہیں، اسی وجہ سے یہ ایوارڈ خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ کے مطابق غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں کم ازکم97 صحافی مارے جا چکے اور غزہ میں مارے جانے والے صحافیوں میں 92 فلسطینی صحافی ہیں۔

واضح رہے  اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار596 ہوگئی ہے جب کہ حملوں میں 77 ہزار 816 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :