کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اسکواڈ میں جیسون ہولڈر، شائے ہوپ، اکیل حسین اور شمار جوزف بھی شامل ہیں— فوٹو: فائل
اسکواڈ میں جیسون ہولڈر، شائے ہوپ، اکیل حسین اور شمار جوزف بھی شامل ہیں— فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ کے لیے ویسٹ انڈیز  ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت راومن پاوول کریں گے جبکہ ٹیم میں، الزاری جوزف، جانسن چارلس، روسٹن چیز اور شمرون ہٹمیئر شامل ہیں۔

ویسٹ اینڈیز کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جیسون ہولڈر، شائے ہوپ، عقیل حسین اور شمار جوزف بھی  شامل ہیں۔

برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، نکولز پورن اور آندرے رسل بھی ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ ہیں، شیرفین ردرفورڈ اور روماریو شیفرڈ بھی ویسٹ انڈین ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں :