پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیشرف سامنے آگئے گئی ہے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی اسکیم نے منظور کرلی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 3 مئی کو پی آئی اے کی نجکاری میں اسکیم آف ارینجمنٹ منظور ہوئی، فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے تمام اثاثے، خسارے اور قرض پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں اہم قانونی پیشرفت سے متعلق وزارت خزانہ اور وزارت نجکاری کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ کیلئے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی مشاورت اور معاونت حاصل کی تھی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازیٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو بھی باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کیلئے رولز اور ریگولیشن اب باآسانی کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :