06 مئی ، 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کو خط لکھا ہے۔
ذرائع اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق خط کو توہین عدالت کیس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کیس کی سماعت کے لیےکل بینچ تشکیل دیے جانےکا امکان ہے، کل کیس کو ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیا جائےگا۔
خیال رہےکہ جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تردید جاری کی تھی کہ جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی شہریت نہیں، سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف ہتک آمیز اور بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جسٹس بابر ستار کی خفیہ معلومات پوسٹ اور ری پوسٹ کی جا رہی ہیں، جسٹس بابر ستار کی اہلیہ اور بچوں کے سفری دستاویزات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیےگئے ہیں۔