دنیا
Time 07 مئی ، 2024

عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی

کیجریوال کو ضمانت دے بھی دیتے ہیں تو بھی وہ بطور وزیراعلیٰ دہلی فائلوں پر دستخط نہیں کرسکیں گے: بھارتی سپریم کورٹ
کیجریوال کو ضمانت دے بھی دیتے ہیں تو بھی وہ بطور وزیراعلیٰ دہلی فائلوں پر دستخط نہیں کرسکیں گے: بھارتی سپریم کورٹ

بھارت:  ضلعی عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی، انہیں سپریم کورٹ سےبھی ضمانت نہ مل سکی۔ 

بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ اگر ہم اروندکیجریوال کو ضمانت دے بھی دیتے ہیں تو بھی وہ بطور وزیراعلیٰ دہلی آفیشل ڈیوٹی نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی فائلوں پر دستخط کرسکتے ہیں۔ 

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم حکومت کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، عدالت نے اروند کیجریوال سے کہا کہ  وزیراعلیٰ کے طور پر کام کرنا آپ کی خواہش ہے ہم آپ کو صرف الیکشن مہم چلانے کیلئے ضمانت دینے  پر غور کر رہے ہیں۔ 

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ عام صورتحال نہیں ہے، کیجریوال کوئی عادی مجرم نہیں ہیں وہ وزیر اعلیٰ ہیں اور انہیں الیکشن مہم چلانی ہے، الیکشن 5 سال بعد ہوتے ہیں، آخر میں سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی ضمانت سے معتلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

جب کہ دوسری جانب دہلی کی ضلعی عدالت نے  شراب پالیسی کیس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حراست میں 20 مئی تک توسیع کردی ہے۔ 

یاد رہے بھارت کی عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 21 مارچ کوگرفتار  کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :