Time 28 مارچ ، 2024
دنیا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کا اظہار تشویش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کی جانب سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کےخلاف اقدامات پر گہری نظر ہے، اروند کیجریوال کے لیے منصفانہ، بروقت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکا کے اظہار تشویش پر بھارت کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی سفارت کار کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری میں خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کرناچاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال کی گرفتاری پر جرمنی نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور بھارتی وزارت خارجہ نے جرمنی کے نائب سفیر کو  بھی طلب کر کے احتجاج کیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کےریمانڈ میں یکم اپریل تک توسیع ہوگئی ہے۔ اروند کیجریوال کو گزشتہ ہفتے منی لانڈرنگ کےکیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔


مزید خبریں :