08 مئی ، 2024
ماہرین نے واٹس ایپ گروپ چیٹ ممبران کیلئے الرٹ جاری کیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو واٹس ایپ آڈیو کال فراڈ سے آگاہ کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوکے باز کالر واٹس ایپ پر آپ کی شناخت استعمال کرتے ہوئے آپ کی فیملی حتیٰ کہ آپ کے دوستوں کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ کالر گروپ چیٹ میں ایک participant کے طور پر کال کرکے گروپ ممبران کیساتھ دھوکہ دہی کرتے ہیں، دھوکے باز کالر گروپ ممبران کا اعتماد جیتنے کے لیےڈسپلے پر درج نام اور پروفائل امیج کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
دھوکے باز افراد بات چیت کے دوران متاثرہ شخص کو کال پر رجسٹرڈ ہونے کے لیے ون ٹائم پاس کوڈ (OTP) فراہم کرنے کے لیے کہتا ہے۔
یہ پاس کوڈ درحقیقت ایک ایسز کوڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے فراڈیے متاثرہ شخص کے واٹس ایپ کو نئے فون پر استعمال کرتا ہے تاکہ ان کا اکاؤنٹ ہائی جیک کیا جاسکے تاہم ٹو اسٹیپ ویریفکیشن فولو کرتے ہوئے متاثر ہونے والے صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی ناممکن رہتی ہے۔
مگر فراڈیے متاثرہ شخص کی رابطہ فہرست میں شامل افراد کو میسج کرنے کے قابل ہوجاتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص کی فیملی اور ان کے خاندان سے رقم بھیجنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
برطانیہ میں نیشنل رپورٹنگ سینٹر، ایکشن فراڈ کو دھوکہ دہی اور سائبر کرائم سے متاثرہ صارفین کی سیکڑوں شکایات موصول ہوئی ہیں۔