دنیا
Time 08 مئی ، 2024

رفح میں امریکی بموں کے استعمال کا خدشہ، امریکا نےاسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی

اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 1800 بموں اور 5 سو پاؤنڈ وزنی 1700 بموں کی ترسیل روکی گئی ہے— فوٹو: فائل
 اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 1800 بموں اور 5 سو پاؤنڈ وزنی 1700 بموں کی ترسیل روکی گئی ہے— فوٹو: فائل

رفح میں امریکی بموں کے  استعمال کے  خدشے  پر  امریکا  نے اسرائیل کو  بموں کی فراہمی روک دی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اسرائیل کو  2 ہزار  پاؤنڈ  وزنی ایک ہزار 800 بموں اور 5 سو پاؤنڈ وزنی ایک ہزار 700 بموں کی ترسیل روکی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ان کی خصوصی توجہ 2 ہزار پاؤنڈ بموں کا استعمال روکنے  اور گنجان آبادی والے علاقوں میں ان بموں کے اثرات روکنے پر ہےجوغزہ کےدیگرعلاقوں میں دیکھےگئے۔

حکام کے مطابق رفح  پر حملے کے اسرائیلی فیصلےکے بعد امریکا نے ہتھیاروں کی فراہمی کا جائزہ لیا جس کے  بعد رفح میں امریکی ہتھیاروں کےممکنہ استعمال پر دو اقسام کے بموں کی کھیپ روکنےکا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے امریکی نیوز ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکا نے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ اسرائیل جانے سے روکی ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس وقت خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :