پاکستان
02 فروری ، 2013

ہنگودھماکے کا ایک اورزخمی چل بسا، جاں بحق افرادکی تعداد28ہوگئی

ہنگودھماکے کا ایک اورزخمی چل بسا، جاں بحق افرادکی تعداد28ہوگئی

ہنگو …ہنگو میں خودکش دھماکے سے جاں بحق افراد کے سوگ میں آج ضلع بھر کے تعلیمی ادارے اور بازار بند رہیں گے ،گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے کاایک اور زخمی دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ہنگو کے مرکزی پٹ بازار میں جامع مسجد کے باہر نمازجمعہ کے بعد خود کش دھماکا کیا گیا۔ دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے اور کئی دُکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے خلاف آج ضلع بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

مزید خبریں :