02 فروری ، 2013
واشنگٹن…امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ القاعدہ کے جنگجو چاہے پاکستان میں ہوں یا دنیا میں کہیں بھی، ان پر ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ غیرملکی خبرایجنسی کو ایک انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر جگہوں پر القاعدہ کے جنگجووٴں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نائن الیون کے حملوں کے بعد سے حالت جنگ میں ہے اور ڈرون حملے پاکستان اور دیگر ممالک میں القاعدہ کے خلاف آپریشن کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری ہوا وہاں ڈرون حملے کریں گے۔ پاکستان ،یمن اور صومالیہ میں القاعدہ کے جنگجووٴں کی ڈرون حملوں میں ہلاکت پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تنقید کرتی رہی ہیں ،تاہم لیون پنیٹا نے ان ہیں موٴثر قرار دیا ہے۔