واٹس ایپ پر ویڈیو ریکارڈنگ کرنیوالے صارفین کیلئے خوشخبری

ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا/فوٹوفائل
ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا/فوٹوفائل

کیا آپ بھی واٹس ایپ پر ویڈیوز ریکارڈ کرتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو یقیناً جان کر خوشی ہوگی کہ واٹس ایپ انتظامیہ ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جوکہ صارفین کیلئے واٹس ایپ پر ریکارڈنگ کا عمل آسان بنادے گا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ایک زوم کنٹرول فیچر پر کام کررہا ہے جو آئی او ایس  24.9.10.75 اپ ڈیٹ کے طور پر کیمرے کی خصوصیات کو بہتر بنائے گا۔

ایپ کا نیا فیچر سہولت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنے اور شیئر کرنے میں آسانی فراہم کرے گا، بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ایک نئے بٹن کے ساتھ زوم لیول کو آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں، اس سے قبل صارف کو اوپر یا نیچے سوئپ کرکے یا پھر اپنی انگلی کیمرے کے بٹن پر رکھتے ہوئے زوم لیول تبدیل کرنا پڑتا تھا۔

یہ خصوصیت کیمرے کے بٹن کو ہلائے بغیر زوم لیول پر مزید کنٹرول فراہم کرتے ہوئے ایک اچھا شاٹ لینے میں مدد دے گا جس سے صارفین کو بالکل وہی شاٹ لینے میں مدد ملے گی جو وہ چاہے گا۔

 نیا فیچر  آنے والے دنوں میں مزید صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :