پاکستان

آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آتشزدگی سے تباہ لاہور ائیرپورٹ کا امیگریشن سسٹم رات 10 بجے آن کر دیا گیا جس کے بعد اب ائیرپورٹ بین الاقوامی پروازوں کی آمد روانگی کیلئے دستیاب ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایس سسٹم بحال ہونے پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا۔کوالالمپور سے باٹک ائیر کی پرواز او ڈی 131 کی لاہور ائیرپورٹ پر پہلی لینڈنگ ہوگی۔

لاہور سے بین الاقوامی پروازوں کی روانگی رات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آپریشن کی بندش سے 4 بین الاقوامی پروازوں کو اسلام اباد اتارا گیا، امیگریشن کے بعد مسافروں کو ڈومیسٹک ٹرمینل سے لاہور لایا گیا۔

آتشزدگی کے بعد  لاہور کیلئے بین الاقوامی اور مقامی لگ بھگ 24 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

واضح رہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑکنے سے ائیرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوا اور لاہور سے پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

مزید خبریں :