Time 10 مئی ، 2024
کھیل

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف محمد یاسر نئی جیولین کے ملنے منتظر

میرے پاس جو جیولین ہے وہ لمبی تھرو کے لیے نہیں ہے، میرے اختیار میں ٹریننگ ہے جو میں کر رہا ہوں: محمد یاسر/ فوٹو جیونیوز
میرے پاس جو جیولین ہے وہ لمبی تھرو کے لیے نہیں ہے، میرے اختیار میں ٹریننگ ہے جو میں کر رہا ہوں: محمد یاسر/ فوٹو جیونیوز

جیولین تھرور محمد یاسر لمبی تھرو والی جیولین کے بغیر اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ارشد ندیم کے بعد محمد یاسر پاکستان کے دوسرے نمبر پر موجود جیولین تھرور ہیں، وہ ان دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں 25 سے 30 مئی تک چین اور 13 اور 14 جون کو جنوبی کوریا میں ہونے والے ایونٹس کی تیاریوں کے لیے مصروف ہیں جو اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہیں۔

محمد یاسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  میرے پاس جو جیولین ہے وہ لمبی تھرو کے لیے نہیں ہے، میرے اختیار میں ٹریننگ ہے جو میں کر رہا ہوں اور جہاں تک سہولیات کی بات ہے میرے پاس جیولین نہیں ہے، جو جیولین ہے وہ لمبی تھرو کے لیے نہیں ، ایک جیولین مجھے ملنی ہے جو کسی وجہ سے اب تک مل نہیں سکی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت چین اور جنوبی کوریا میں ہونے والے ایونٹس کی تیاری کررہا ہوں، مجھے امید ہے کہ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوں گا، میرے لیے دعا کریں کہ میں بھی ارشد ندیم کی طرح ملک کا نام روشن کروں۔

دوسری جانب محمد یاسر کے کوچ فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ یاسر اس وقت 82 اور 85 میٹر کے درمیان تھرو کررہا ہے، یاسر کے اولمپکس کے لیے کوالیفائی بہت امکانات ہیں ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ محمد یاسر کے پاس جو جیولین ہے وہ 80 میٹر تک کی تھرو کی ہے ، ان کو 90 اور 100 میٹر تک تھرو کی ضرروت ہے جو امید ہے جلد مل جائے گی۔

مزید خبریں :