قومی ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز روٹیشن پالیسی کے مطابق نہیں کھیلے گی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا

قومی ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز  روٹیشن پالیسی کے مطابق نہیں کھیلے گی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت سے پہلے قومی ٹیم آئرلینڈ میں 3 اور انگلینڈ میں 4 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ 

اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم اس بات پر متفق ہیں کہ قومی ٹیم کا چناؤ انہی کھلاڑیوں میں سے کیا جائے گا جو ورلڈکپ کھیلیں گے۔ 

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کے پانچ مقابلوں میں قومی ٹیم نے 16 کھلاڑیوں کو کھلایا تھا، عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو ٹی 20 ڈیبیو کروایا گیا تھا۔ 

اب اطلاعات ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے کے بجائے انہی کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔  

اس فیصلے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے کمبینیشن کو فائنل کیا جائے اور جس کمبینیشن کے ساتھ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 میں شرکت کرئے گی اسی کمبینیشن کے ساتھ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف میدان میں 11 رکنی ٹیم اتاری جائے۔ 

مزید خبریں :