12 مئی ، 2024
ملک کے دو صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں رات گئے بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر ابھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 40 ڈگری کی محسوس کی گئی جب کہ لاہور میں گرمی کی شدت میں کمی کے بعد درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کا شہر تربت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ ڈیرہ غازی خان، سکھر اور مٹھی میں 41 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی پنجاب میں ملتان اور بہاولپور جب کہ سندھ میں حیدرآباد اور نواب شاہ میں پارہ 39 ڈگری پر رہا، آزاد کشمیر میں سماہنی اور مظفر آباد سمیت کچھ دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔