Time 12 مئی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کروم کا بہترین فیچر اب مزید بہتر ہوگیا

ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے / فائل فوٹو
ابھی اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے / فائل فوٹو

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔

اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے فروری 2023 میں میموری سیور نامی فیچر متعارف کرایا تھا، جسے اب مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو گوگل کروم ٹیبز پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

گوگل Canary (کروم کا تجرباتی ورژن جس میں نئے فیچرز کی آزمائش کی جاتی ہے) میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو 'سلانے' کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔

گوگل کی جانب سے میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور Maximum کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

موڈریٹ میموری سیونگز کے آپشن کا انتخاب کرنے پر ٹیبز کو ان ایکٹیو ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔

اسی طرح بیلنس میموری سیونگز موڈ  معتدل دورانیے کے بعد کروم ٹیبز کو غیر فعال کر دے گا۔

Maximum میموری سیونگز موڈ بہت جلد ٹیبز کو ان ایکٹیو کردے گا۔

یہ موڈ میموری یوز ایج کو بہت کم کر دے گا مگر ٹیبز کو بار بار ری لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

گوگل کی جانب سے غیرفعال ٹیبز کے حوالے سے بھی ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اب ان ایکٹیو ٹیبز کے گرد نکتوں پر مبنی سرکل نظر آئے گا جس سے عندیہ ملے گا کہ یہ ٹیبز خوابیدہ ہیں۔

گوگل کی جانب سے میموری سیور کے اس نئے فیچر کی آزمائش کچھ عرصے سے کی جا رہی ہے مگر یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں :