Time 13 مئی ، 2024
دلچسپ و عجیب

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟

کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو
کیا آپ کو اس کی وجہ معلوم ہے / فائل فوٹو

کبوتر ایسا پرندہ ہے جو شہروں میں بہت زیادہ نظر آتا ہے۔

درحقیقت جگہ جگہ کبوتروں کے جھنڈ نظر آتے ہیں، مگر کیا کبھی آپ نے ان کے بچوں کو دیکھا ہے؟

جی ہاں واقعی کبوتروں کے بچے کبھی بھی دیکھنے میں نہیں آتے، مگر اس کی وجہ کیا ہے؟

ویسے تو کبوتروں کے بچے ہوتے ہیں مگر ان کے نظر نہ آنے کی وجہ کافی دلچسپ ہے اور وہ ان پرندوں کے گھونسلوں سے جڑی ہے۔

شاید آپ کو علم نہ ہو مگر کبوتر اپنے ٹھکانے ایسے مقامات پر بناتے ہیں جو غاروں اور چٹانوں جیسے ہوتے ہیں، یعنی شہروں کی بلند و بالا عمارت چھجے وغیرہ۔

ماہرین کے مطابق شہروں میں کبوتر اپنے گھونسلے ہر جگہ بنا لیتے ہیں جیسے کھڑکیوں کے خلا، چھتوں کے اوپر، پلوں کے نیچے یا ایسے ہی دیگر مقامات پر۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہروں کے ایسے مقامات کبوتروں کے لیے مصنوعی پہاڑیوں جیسے ہوتے ہیں۔

کبوتروں کے بچے نظر نہ آنے ایک اور وجہ بھی ہے۔

یہ بچے پیدائش کے بعد ایک ماہ یا 6 ہفتوں تک گھونسلوں کے اندر ہی رہتے ہیں اور بڑے ہونے پر ہی باہر نکلتے ہیں۔

درحقیقت بالغ کبوتر اپنے بچوں کے حوالے سے کافی حساس ہوتے ہیں اور انہیں خطرے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور گھونسلے سے باہر نہیں نکلنے دیتے۔

مزید خبریں :